بھٹکل:22؍ جنوری (ایس اؤ نیوز) بھٹکل کا قومی تعلیمی ادارہ انجمن حامئی مسلمین کے ماتحت چلنے والی کالج میں زیر تعلیم دو طلبا قومی سطح کے کراٹے مقابلے میں گولڈ اور برانز میڈل حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں تو ایک متعلم فٹ بال میں یونیورسٹی بلیو کا اعزاز حاصل کرنے میں بھی کامیاب ہوا ہے۔
انجمن کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق انجمن آرٹس سائنس کامرس کالج اینڈ پی جی سنٹر بھٹکل کے شعبہ کامرس کےبی کام ففتھ سم میں زیر تعلیم محمد شماس ابن محمد جعفر نے موڈبیدری میں13 جنوری 2022کو شورین ریو کراٹے اسوسی ایشن کی جانب سے منعقدہ قومی سطح کے آل انڈیا کراٹے چمپئین شپ -2022 میں کراٹے فائٹ کے زمرے میں گولڈ میڈل اور ایکشن کے زمرے میں سلور میڈل حاصل کیا ہے، اسی طرح انجمن انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ اینڈ کمپیوٹر اپلیکیشن میں بی سی اے تھرڈ سم میں زیر تعلیم محمد مکرم ابن صوبیدار محمد سالم کو کراٹے فائٹ میں گولڈ اور ایکشن میں برانز میڈل حاصل ہوا ہے۔ پتہ چلا ہے کہ 13 جنوری کو موڈبیدری میں منعقدہ کراٹے مقابلوں میں کیرالہ اور تمل ناڈو سمیت ملک کے مختلف حصوں سے قریب 600 لوگوں نے حصہ لیا تھا۔
کراٹے میں دو انجمن طلبہ کی بہترین کارکردگی کے ساتھ ساتھ انجمن آرٹس سائنس کامرس کالج اینڈ پی جی سنٹر بھٹکل کے شعبہ کامرس کے بی کام فرسٹ سم میں زیر تعلیم جاسر جامعی ابن سید قضہی سید عبدول فٹ بال میں کرناٹکا یونیورسٹی دھارواڑ کے لئے یونیورسٹی بلیو ہونےکا اعزاز حاصل کیا ہے۔ کھیل کےمیدان میں اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنےوالے ان سبھی کھلاڑیوں کو کالج پرنسپال ، انجمن حامئی مسلمین بھٹکل کے صدر، جنرل سکریٹری ، ایڈیشنل جنرل سکریٹری سمیت سبھی عہدیداروں اور اساتذہ نے مبارکباد پیش کی ہے۔